کوئٹہ : وندر جامع مسجد کی چھت سے نامعلوم شخص کی پرانی نعش ملی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وندر جامع مسجد کی چھت سے ایک نامعلوم شخص کی چند روز پرانی نعش ملی شدید گرمی میں نعش سے تعفن اٹھنے کے بعد نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر نمازیوں کو معلوم ہوا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
