کوئٹہ : پنجگورکے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل اور 5 کو زخمی کردیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے گوارگو فتح علی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس، انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا تا حال نعشوں کی شناخت نہیں ہوسکی اور فائرنگ کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس او رفورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پنجگور انتطامیہ کررہی ہے۔
