بلوچستان کے علاقے نوشکی میں نامعلوم مسلح ا فراد کی فائرنگ سے پروفیسر غمخوار حیات جاں بحق ہوگئے غمخوار حیات براہوئی افسانہ نگار، مترجم، شاعر اور انشائیہ نگار تھے جنہوں نے مختلف اصنافِ ادب میں خدمات انجام دیں اور کل اٹھارہ سے زائد کتابیں تصنیف کیں
۔گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نوشکی میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے محمد خان عرف غمخوار حیات آج اپنے گھر کے قریب کلی مینگل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔غمخوار حیات کی شہادت سے نہ صرف براہوئی ادب بلکہ علم و دانش کے حلقوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
