کوئٹہ ،حکومتِ بلوچستان کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کارپوریشن املاک کے کرایہ نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دکانیں خالی کروائیں۔
متعلقہ دکاندار جولائی 2021 سے کرایہ ادا نہیں کر رہے تھے۔متعدد نوٹسز اور یاددہانیوں کے باوجود عدم ادائیگی پر کارروائی عمل میں لائی گئی، تاہم مارکیٹ نمائندوں کی یقین دہانی پر نادہندگان کو واجبات کی ادائیگی کے لیے 2 گھنٹے کا وقت دیا گیا۔جن کرایہ داروں نے مقررہ وقت میں واجبات ادا کیے، ان کی دکانیں فوری طور پر ڈی سیل کر دی گئیں۔یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) محمد امیر حمزہ اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ میونسپل مجسٹریٹ، ایم سی کیو حکام، اینٹی انکروچمنٹ ٹیم اور پولیس کی مشترکہ نگرانی میں انجام دی گئی۔حکومت بلوچستان کی ہدایات کے مطابق ریونیو ریکوری، ادارہ جاتی استحکام اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔
