کوٸٹہ، سمارٹ لاک ڈاون اوقات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا گیامحکمہ داخلہ حکومتِ بلوچستان نے کاروباری اوقات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔
16 مئی 2026 کو جاری اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو یکم جون 2026 تک مقررہ بندش اوقات سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اس سے قبل 7 اپریل 2026 کے جاری کردہ حکم کے دیگر تمام شرائط و ضوابط بدستور برقرار رہیں گے۔
