صبح اٹھا تو معلوم ہوا کہ میری فرح سے شادی ہو چکی، شادی کی تصویر بھی کمال کی تھی، میں بڑا خوبصورت دلہا لگ رہا تھا،توثیق حیدر
کراچی (الفجرآن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اور باصلاحیت میزبان و اداکار توثیق حیدر اور اداکارہ فرح سعدیہ نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی زیرِ گردش خبروں کی حقیقت بیان کر دی۔حال ہی میں فرح سعدیہ اور توثیق حیدر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ بعض یوٹیوبرز محض زیادہ ویوز اور سنسنی پھیلانے کے لیے ایسی بے بنیاد خبریں نشر کر رہے ہیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے توثیق حیدر اور فرح سعدیہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ تو ہم خوشی خوشی شادی کر چکے ہیں، ہم خود یہ خبر آپ تک پہنچانا چاہتے تھے، لیکن بدقسمتی سے ہمارے نام نہاد پیشہ ور اور نہایت محنتی یوٹیوبرز نے پہلے ہی یہ خبر بریک کر دی۔توثیق حیدر نے مزید کہا کہ جب میں صبح اٹھا تو معلوم ہوا کہ میری فرح سے شادی ہو چکی ہے، شادی کی تصویر بھی کمال کی تھی، میں بڑا خوبصورت دلہا لگ رہا تھا اور ہمیں دلہا دلہن بنا کر پیش کیا گیا تھا،
