مقصد کبھی بھی کاظم پاشا کو پریشان کرنا نہ تھا، محض شرارت اور خوش مزاجی کے طور پر ایسا کرتا تھا،بدنیتی شامل نہیں تھی،عدنان کا ردعمل
کراچی (الفجرآن لائن)پاکستانی معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر کے والد، سینئر پروڈیوسر، ڈائریکٹر کاظم پاشا کا کہنا ہے کہ ایک پروجیکٹ میں اداکار عدنان صدیقی نے مجھے اتنا تنگ کیا کہ میں نے اس کے بعد پروڈکشن چھوڑ دی۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ماضی میں، میں نے اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر کام کیا تھا، تاہم اس دوران مجھے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کہ میں سیٹ چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ان کے مطابق عدنان صدیقی کی بعض درخواستوں اور مطالبات کی وجہ سے میں اس تجربے سے نالاں رہا اور بالآخر میں نے اس پروجیکٹ سے علیحدگی اختیار کر لی۔کاظم پاشا نے دعوی کیا کہ ایک موقع پر اداکار نے اپنی اہلیہ کے سفر کے ٹکٹ کے علاوہ اپنے بچوں اور ان کی دیکھ بھال کے لیے نینی کے سفری انتظامات کی بھی درخواست کی، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی۔
