ان سیاسی جماعتوں میں عام آدمی تحریک پاکستان،پاکستانی عوامی انقلابی لیگ۔اللہ اکبر تحریک،کسان اتحاد عوامی پارٹی شامل
3 سیاسی جماعتیں بغیر سربراہ اور سٹرکچر کے لسٹ میں موجود،پی ٹی آئی، ٹی ایل پی اور پاکستان ریفارم پارٹی شامل
اسلام آباد(الفجرآن لائن)الیکشن کمیشن نے چار سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کرلئے۔پی ٹی آئی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو تاحال تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔سیاسی جماعتوں کی تعداد 176 ہوگی ہے۔الیکشن کمیشن نے چار سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ان سیاسی جماعتوں میں عام آدمی تحریک پاکستان،پاکستانی عوامی انقلابی لیگ۔اللہ اکبر تحریک،کسان اتحاد عوامی پارٹی شامل ہیں۔چاروں سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشنز کے نوٹیفکیشنز جاری کردئیے۔الیکشن کمیشن میں درج سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی۔انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم نہ ہونے کی وجہ سے 3 سیاسی جماعتیں بغیر سربراہ اور سٹرکچر کے لسٹ میں موجود ہیں۔پی ٹی آئی، ٹی ایل پی اور پاکستان ریفارم پارٹی بغیر سٹرکچر کے فہرست میں موجود ہے
