کراچی( الفجرآن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی، جس میں بین الصوبائی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران ملک میں بین الصوبائی ہم آہنگی، تعاون کے فروغ اور قومی استحکام سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بین الصوبائی تعاون کے فروغ سے ملک کے استحکام اور ترقی کے لیے جاری کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ اور تعاون قومی یکجہتی اور پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
