اسلام اآباد (الفجرآن لائن )اسلام آباد میں چار خواتین جعلی مجسٹریٹ بن کر چھاپے مارتی رہیں
جعلی خاتون مجسٹریٹ نے دکانوں اور ہوٹلوں پر جعلی چھاپہ مار کر جرمانے بھی وصول کیےجعلی مجسٹریٹ اور اسٹاف بن کر جرمانے وصول کرنے والی چاروو خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ملزمان ترنول کے علاقے میں جعلی مجسٹریٹ بن کر چھاپے مارتی تھیں
چار میں سے ایک خاتون راحیلہ نے خود کو مجسٹریٹ ظاہر کیا۔ ٹیم نے 3 ہوٹلوں میں انسپکشن کی اور جرمانے کی رقم وصول بھی کی
پولیس نے کارروائی کی تو خواتین نے فرار ہونے کی کوشش کیتھانہ ترنول پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے
مقدمہ درج کر کے تھانہ ویمن منتقل کر دیا گیا

