کراچی( الفجرآن لائن) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کراچی میں رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) میر اعجاز خان جکھرانی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے میر اعجاز جکھرانی کے نوجوان بیٹے میر زاہد خان جکھرانی کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے دلی تعزیت کی۔
وفاقی وزیر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور الہیٰ قربت کے لیے دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے لیے اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل اور ہمت کی بھی دعا کی۔ تعزیت کے دوران جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ایک نوجوان بیٹے کا دنیا سے رخصت ہونا ایک ایسا صدمہ ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ 22 سالہ میر زاہد خان جکھرانی چند روز قبل دماغی شریعت پھٹنے (برین ہیمرج) کے باعث شدید علیل ہو گئے تھے۔ وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں کئی دنوں تک زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔

