شدت 4.4 ریکارڈ،جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
کوئٹہ (الفجر آن لائن)بلوچستان کے ضلع لورالائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لورالائی میں 4.4 شدت کا زلزلہ آیا جس کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز لورالائی سے31کلومیٹر مشرق میں تھا۔لورالائی میں زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے سے فوری طورپر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

