سیکورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں، سرفراز بگٹی
کوئٹہ(الفجر آن لائن)پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن "شعبان” بدستور جاری ہے، جبکہ تازہ کارروائیوں میں مزید تین دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ کامیاب کارروائیوں کے بعد آپریشن "شعبان” میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 109ہو گئی ہے۔
وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے آپریشن شعبان میں کامیاب کارروائیوں پر پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔
انہوں نے افسران اور جوانوں کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے اور حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک
کارروائیاں جاری رہیں گی۔
تفچیلات کے ،طابق پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری ہے جس میں سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے کیخلاف علاقے میں ہوائی اور زمینی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 3 خارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا، آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 67 ہو گئی ہے،
سران ٹنگی میں تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 4 خارجیوں کوجہنم واصل کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 105 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان میں مزید خوارجی جہنم رسید، وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی نے آپریشن شعبان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام، پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں، آپریشن شعبان میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں، قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پْرعزم ہے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری ہیں اور جاری رہیں گی۔

