‘ترجمان پولیس کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے 93 ریوالور و پسٹل، 10 کلاشنکوف، 8 شارٹ گن، 544 گولیاں اور کارتوس جبکہ 78 میگزین بھی برآمد کیے گئے 560 گرام افیون، 226 گرام اور 210 پْریاں ہیروئن، 124 کلوگرام خشک بھنگ، 660 عدد دیسی اور ولایتی شراب کی بوتلیں اور 144 بیئر کین برآمد کیں
کوئٹہ(الفجر آن لائن)بلوچستان پولیس کا گھناو نے جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرموں، عدالت سے مفرور اور عادی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف صوبہ بھر میں خصوصی مہم جاری ہیں انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہرکی واضح پالیسی پر کوئٹہ سمیت صوبے کی ساتوں رینجز میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس رکھنے اور قانون پسند شہری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی مہم جاری ہے خصوصی مہم کے دوران گزشتہ تین ہفتوں میں 108 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہیں ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے 93 ریوالور و پسٹل، 10 کلاشنکوف، 8 شارٹ گن، 544 گولیاں اور کارتوس جبکہ 78 میگزین بھی برآمد کیے گئے۔
منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 96 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن کے قبضے سے 153 کلو 792 گرام چرس،8 کلو 565 گرام شیشہ اور 120 پْری آئس شیشہ، برآمد کر لیا گیا ہے 560 گرام افیون، 226 گرام اور 210 پْریاں ہیروئن، 124 کلوگرام خشک بھنگ، 660 عدد دیسی اور ولایتی شراب کی بوتلیں اور 144 بیئر کین برآمد کیں مہم کے دوران 58 اشتہاری، 272 مفرور اور مختلف جرائم میں ملوث 615 ملزمان کو حراست میں لیا گیا جبکہ 11 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا پولیس نے کارروائیوں میں 9 مسروقہ گاڑیاں، 20 موٹر سائیکلیں اور 8 موبائل فون بھی برآمد کیے پولیس نے مختلف وارداتوں کے دوران چوری کی گئی 1 لاکھ 42 ہزار 500 روپے کی نقدی رقم اور 3296 ڈبیایرانی سگریٹ بھی برآمد کر لی جبکہ دفعہ550اور دفعہ114 کی خلاف ورزی پر 4 گاڑیاں اور 14 موٹرسائیکلیں کو ضبط کر لیا گیااسی طرح 3764 گاڑیوں سے کالے شیشے ا تارے گئے اور غیر قانونی اسمگل شدہ 27 لیٹر پیٹرول اور 10 لیٹر ڈیزل برآمد کیں

