ٹماٹر 200، پیاز 600 روپے فی پانچ کلو، زندہ مرغی 420 اور گوشت 560 روپے فی کلو، شہریوں کی قوتِ خرید جواب دینے لگی
کوئٹہ(الفجر آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مہنگائی کی نئی لہر دیکھنے میں آ رہی ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات فوری طور پر سبزیوں، پھلوں، مرغی، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔
، جس کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئی ہیں اور شہریوں کا گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہونے لگا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور مال برداری کے اخراجات میں اضافہ ہوا، جس کا بوجھ براہِ راست صارفین پر منتقل کر دیا گیا۔

