امریکہ (الفجر آن لائن) امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی۔
ایران نے خلیجی ممالک میں قائم امریکی تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایاجبکہ پاسدارن انقلاب نے آبنائے ہرمز دوبارہ بندکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جبکہ دوسری جانب امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے متعدد فوجی اہداف پر جوابی حملے کیے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران ایران کے 300 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
جن میں سے 140 اہداف پر صرف ہفتے کے روز حملے کیے گئے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کے لیے لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

