فیصل آباد(الفجر آن لائن)فیصل آباد میں ٹرک نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق فیصل آباد میں خانوآنہ بائی پاس چوک پر خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک ٹرک نے رکشے کو ٹکر مار دی۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ ٹکر لگنے کے بعد رکشے میں سوار 3 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 50 سالہ منظورحسین، 47 سالہ شہناز بی بی اور 4 سالہ عدنان کے نام سے ہوئی۔ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ خاندان میاں چنوں سے فیصل آباد میں ختمِ قل میں شرکت کیلئے آرہا تھا

