تمام حملوں کو بروقت ناکام بنایا گیا،ڈی جی ہمیں ایک مضبوط نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی کی ضرورت ہے، ڈاکٹر حیدر عباس
اسلام آباد(الفجر آن لائن) نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حیدر عباس نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال پاکستان پر 400 سے زائد سائبر حملے کیے گئے، تاہم تمام سائبر حملوں کو بروقت ناکام بنایا گیا۔
ہمیں ایک مضبوط نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی کی ضرورت ہے، نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی وزیراعظم کے ماتحت ہونی چاہیے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے پاکستان کو درپیش بڑھتے ہوئے سائبر خطرات۔
ریاستی سرپرستی میں ہونے والے سائبر حملوں کے تناظر میں پاکستان کی سائبر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم کی سربراہی میں ایک بااختیار نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی کے قیام کی تجویز پیش کردی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل نیشنل ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے کہا کہ نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی کو پورے ملک کی سائبر سکیورٹی کا انتظام چلانا چاہیے، وزیراعظم کی سربراہی میں یہ اتھارٹی زیادہ مثر طور پر کام کرسکے گی۔

