کراچی (الفجرآن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات متھیرا اور صاحبہ کی حالیہ ریمپ واک کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جس پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
حالیہ ایک فیشن ایونٹ میں ہونے والی ریمپ واکس توجہ کا مرکز بن گئیں۔ تقریب کے دوران متھیرا اور صاحبہ سمیت دیگر شخصیات نے ریمپ پر واک کی تاہم ویڈیوز میں بعض ماڈلز کو ریمپ پر چلتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرتے، لڑکھڑاتے اور توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا۔
متھیرا اور صاحبہ کی ریمپ واک کی ویڈیوز کے بعد سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے جہاں کچھ صارفین انتظامی خامیوں کی نشاندہی کر رہے ہیں جبکہ کچھ افراد فنکاروں کی واک پر تبصرے کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ریمپ کی تیاری میں خرابی محسوس ہو رہی تھی جس کی وجہ سے کئی افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
بعض صارفین نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریمپ کو ایونٹ سے پہلے بہتر انداز میں چیک کیا جانا چاہیے تھا۔دوسری جانب کچھ صارفین نے فنکاروں کی ریمپ واک پر بھی تبصرے کیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ریمپ واضح طور پر خراب تھا اور اسے درست کیا جانا چاہیے تھا۔ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ ’یہ عمر اس طرح کی ریمپ واک کے لیے مناسب نہیں‘ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ہر کوئی بار بار گرتا ہوا نظر آ رہا ہے

