لاہور(الفجرآ ن لائن)لاہور میں سود خوروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ دھمکیوں، بلیک میلنگ اور ہراسانی میں ملوث سود خوروں کے خلاف بلاامتیاز مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری ہو گئے۔
لاہور پولیس نے غریب اور نادار شہریوں کی مفت قانونی معاونت فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ اصل رقم سے کئی گنا زائد وصول کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت برتنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا ہے کہ لاہور بار کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت مستحق سائلین کے کیسز ان کی رضا مندی سے وکلاء کے پینل کو بھجوائے جائیں گے اور وکلاء سول مقدمات میں مفت وکالت کریں گے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ وراثت، جہیز واپسی اور لین دین سے منسلک جرائم کے سدباب کے لیے وکلاء کی خدمات تو لی ہیں، لیکن انصاف ملنے تک تمام معاملے کو پولیس مسلسل مانیٹر کرے گی

