راولپنڈی (الفجرآن لائن) نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام سمیت شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر آج (بروز منگل) راولپنڈی میں مقامی تعطیل ہوگی اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر میونسپل حدود میں واقع تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے مکمل بند رہیں گے جبکہ جلوس کے روٹ پر تمام تجارتی و کاروباری مراکز بھی بند رہیں گے

