فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد جہنم واصل، متعدد زخمی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ و گولہ بارود برآمد ک
پنجگور (الفجرآن لائن) سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتہ کے تحت پنجگور کے علاقے کلی سوران میں جدید تکنیک کی مدد سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع پر راستوں کی ناکہ بندی کرتے ہوئے گھات لگا کر ایک انتہائی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر ایک بڑی دہشت گردی کی کارروائی انجام دینے جا رہے تھے۔کارروائی کے دوران جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کے استعمال سے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ان کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جس میں دہشت گردوں کے زیرِ استعمال 3 گاڑیاں، 2 موٹر سائیکلیں، 1 لائٹ مشین گن ، 4 سب مشین گنز، 1 آئی ای ڈی ڈیوائس، 3 واکی ٹاکی سیٹس، 4 بینڈولیئرز، 10 میگزینز، 200 ایس ایم جی راؤنڈز، 500 ایل ایم جی راؤنڈز اور 1 کالعدم تنظیم کا جھنڈا شامل ہے۔یہ دہشت گرد پنجگور اور ملحقہ علاقوں میں تاجروں اور مقامی افراد کی لوٹ مار، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، عام بلوچوں کی ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتہ کے تحت دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

