سرانان(الفجر آن لائن) سرانان بازار میں مسلح افراد نے پولیس تھانے کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں تھانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے سرانان بازار پولیس تھانے کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا، جس کے باعث عمارت کو بھاری نقصان پہنچا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد مسلح افراد پولیس اہلکاروں کی سرکاری وردیاں اور ایک سرکاری گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

