PIMS Islamabad nursery fire reportedly claims the lives of 15 newborn babies.
اسلام آباد:(الفجر آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال کی نرسری میں بدھ کی صبح ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد نومولود جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پمز کے گائنی وارڈ میں واقع نومولود بچوں کی نرسری میں لگی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ایئر کنڈیشنر کے کمپریسر میں دھماکے کے بعد بھڑکی، جس کے بعد نرسری دھویں اور شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت نرسری میں 15 سے 16 نومولود بچے موجود تھے۔ مختلف ذرائع میں جاں بحق بچوں کی تعداد 14 اور 15 بتائی گئی ہے، جبکہ ایک بچے کو بحفاظت بچا لیے جانے کی اطلاع ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ صبح تقریباً 7 بجے پیش آیا۔
مزید معلومات سامنے آنے پر ہلاکتوں کی تعداد اور واقعے کی دیگر تفصیلات میں تبدیلی ممکن ہے۔

