اسلام آباد(الفجرآن لائن)مسلم لیگ ن نے بیرسٹرسید افتخارعلی گیلانی کو وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایکس پر بیان میں کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے منصب پر نامزد کیا ہے۔ مسلم لیگ(ن)کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کی وزارت عظمی کے عہدے پر انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

