مانسہرہ(الفجرآن لائن) وادی منور سیریاں کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے دو گھروں کو بھی نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں مکان کے ملبے تلے دب کر 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو 1122 کے عملے نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا

