اسلام آباد (الفجرآن لائن)پیٹرولیم ڈویڑن نے آئندہ تین روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 19 سے 21 ستمبر تک نافذ العمل ہوں گی۔
پیٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 65 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 424 روپے 4 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویڑن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 19 تا 21 ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا، جس کے بعد متعلقہ مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 19 ستمبر سے 21 ستمبر 2026 تک ہوگا۔ حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل متعلقہ ریگولیٹری طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔

