پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے کا اضافہ،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 59 پیسے کی کمی
اسلام آباد(الفجرآن لائن) وفاقی حکومت نے آئندہ تین روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کردیا، جس کے تحت پیٹرول مہنگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویڑن نے 28 ستمبر تک نافذ رہنے والی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے
۔دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔یوں وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد 28 ستمبر تک پیٹرولیم مصنوعات میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی برقرار رہے گی

