ڈیرہ بگٹی (الفجرآن لائن) بلوچستان کے علاقے بیہہ لوٹی میں دہشت گردوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے دستِ راست اور چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ بگٹی، وڈیرہ غلام نبی شمبھانی کے گھر پر حملہ کیا۔ وڈیرہ ہدایت شمبھانی کی زیر نگرانی بگٹی امن فورس نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا یہ بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
گزشتہ رات سے جاری طویل فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم امن فورس نے تعاقب کر کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس شدید مقابلے کے دوران بگٹی امن فورس کا ایک جوان شہید اور تین زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

