کوئٹہ (الفجرآن لائن): وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول سنڈیمن پروونشل اسپتال کوئٹہ کے شعبہ امراض قلب کا دورہ کیا ہے۔ دورے کے دوران انہوں نے وہاں زیر علاج نیشنل پارٹی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، متعدد صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ موجود تھے۔ عیادت کے دوران طبی ماہرین نے وزیراعلیٰ کو میر رحمت صالح بلوچ کی موجودہ طبی حالت اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
دورے کے دوران وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے شعبہ امراض قلب میں زیر علاج دیگر مریضوں کی عیادت بھی کی اور اسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی مجموعی طبی سہولیات اور علاج معالجے کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور طبی ماہرین سے گفتگو کرتے ہوئے اسپتال کے انتظامات اور علاج کی فراہمی سے متعلق معلومات حاصل کیں، جبکہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام مریضوں کو بہترین طبی دیکھ بھال فراہم کی جائے

