اسلام آباد(الفجرآن لائن)خیبرپختونخوا سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے پندرہ افسروں کو تبدیل کر دیاگیااوران افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس گریڈ21کے اکرام اللہ کا کے پی کے سے تبادلہ کردیا گیاہے اورانہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیاہے۔
دیگر افسران جن کے تبادلے کئے گئے ہیں ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس گریڈ20کے شاہد اللہ، گریڈ19کے شاہ فہد،گریڈ18کے کیپٹن ریٹائرڈزبیر خان، گریڈ19کے کیپٹن ریٹائرڈ میاں عادل اقبال،گریڈ18کے وقار علی، گریڈ21کے عنبر علی خان ایڈمنسٹریٹوسروس گریڈ18کے کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ خان، گریڈ20کے سہیل خان شامل ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس گریڈ18کے محمد احتشام الحق، محمد فہیم،محمد عثمان کابھی کے پی کے سے تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیاہے
پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس گریڈ19کے کیپٹن ریٹائرڈسرمد سلیم اکرم اورگریڈ19کے شفیع اللہ خان کا کے پی سے تبادلہ کردیا گیا ہے۔

