بنوں (الفجر آن لائن)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے شابری بھرت سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کا کہنا ہیکہ تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس نے بتایا کہ لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

