راولپنڈی(الفجرآن لائن) پاکستان نے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 توسیعی رینج کا کامیاب تجربہ کیا ہے،صدرآصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف، چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈمارشل سیدعاصم منیر اور سروسز چیفس نے فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کے کامیاب تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارکباددی ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج جدید نیویگیشن سسٹم اور جدید ترین ایویانکس ٹیکنالوجی سے لیس ہے، فتح 2 میزائل منفرد پرواز، راستے اور سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کے باعث دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق فتح 2 ای آر اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے، فتح 2 کی توسیع شدہ رینج پاک فوج کی دور تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرے گی، میزائل کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے سینئر افسروں، سائنس دانوں و انجینئرز نے کیا۔کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کی کامیاب آزمائش پر سائنس دانوں اور انجینئرز کی لگن اور تکنیکی مہارت کو سراہا۔صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس کی فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کے کامیاب تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارکباد

