Brent crude falls to $92.44 and US crude drops to $85.72 per barrel
واشنگٹن (الفجر آن لائن)آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل میں بتدریج بحالی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3.6 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام کی قیمت 92.44 ڈالر فی بیرل ہوگئی، امریکی خام تیل کی قیمت بھی 3.2 فیصد کمی کے بعد 85.72 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔توانائی کے ماہرین کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کی بلند ترین سطحوں کے بعد قیمتوں میں آنے والی اس نمایاں کمی کی بنیادی وجوہات مشرق وسطی میں سیاسی کشیدگی میں کمی کی امیدیں ہیں۔

