
سیالکوٹ (الفجرآن لائن) سیالکوٹ میں موسم خرابی کے باعث 8غیر ملکی پروازیں متاثر ہوگئیں ،طیاروں کو لینڈنگ کیلئے کئی گھنٹے فضا میں چکر کاٹنے پڑے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں موسم خرابی کے باعث فضائی آپریشن درہم برہم ہوگیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق موسمی خرابی سے سیالکوٹ کی 8غیرملکی پروازیں متاثر ہوئی ہیں،دوحہ سے آنیوالی قطر ایئر کی پرواز کیو آر 630کو سیالکوٹ لینڈنگ کیلئے ڈھائی گھنٹے انتظار کرنا پڑا جسے بعد ازاں فیول کم ہونے پر لاہور لینڈ کرایا گیا،اسی طرح ایئر عربیہ کی شارجہ کی پرواز جی 9552بھی ساڑھے 3گھنٹے چکر کاٹ کر لینڈ کر سکی،فلائی دبئی کی دبئی سیالکوٹ پرواز ایف زیڈ 337نے بھی ڈیڑھ گھنٹے چکر کاٹ سیالکوٹ میں لینڈ کیا ،پی آئی اے کی پرواز پی کے 746کو جدہ سے تاخیر سے روانہ کیا گیا،سیالکوٹ سے بیرون ملک جانیوالی چار پروازوں کو بھی روانگی میں غیرمعمولی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔