
اسلام آباد (الفجرآن لائن) پیپلز پارٹی نے بھی مخصوص نشستوں بارے فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے بھی مخصوص نشستوں بارے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کردی ہے۔ سینئر وکیل فاروق ایچ نائیک کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو بن مانگے نشستیں دی گئی ہیں، سپریم کورٹ سے استدعاء ہے کہ 12 جولائی کا مخصوص نشستوں بارے فیصلہ واپس لیا جائے۔