ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا؛ آئی ایس پی آر
راولپنڈی ( الفجرآن لائن) شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اس دوران 6 خوارج مارے گئے اور 6 خوارج زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران مارے جانے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، یہ خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرئنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔