پاکستان ریلوے کا خسارہ ختم، مسلسل دوسرے سال منافع میں جانے کا حکومتی دعویٰ سامنے آ گیا۔وزارت ریلوے نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان ریلوے نے مالی سال 2024-25 میں 2 ارب 41 کروڑ روپے منافع حاصل کیا ہے وزارت ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے کی مجموعی آمدن 93 ارب 60 کروڑ روپے جبکہ اخراجات 91 ارب 18 کروڑ روپے رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان ریلوے نے مسلسل دوسرے سال منافع ریکارڈ کیا ہے۔
تحریری جواب میں بتایا گیا کہ2023-24 میں ریلوے نے 41 کروڑ روپے منافع حاصل کیا تھا جبکہ 2022-23 میں ادارے کو 8 ارب 46 کروڑ روپے خسارے کا سامنا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق 2022-23 میں پاکستان ریلوے کی آمدن 63 ارب 71 کروڑ روپے اور اخراجات 72 ارب 17 کروڑ روپے رہے تھے، جبکہ 2023-24 میں آمدن بڑھ کر 88 ارب 79 کروڑ روپے اور اخراجات 88 ارب 38 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافر اور مال بردار ٹرینوں کی آمدن میں اضافے کے باعث ادارے کی مالی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ریلوے کی مجموعی آمدن پہلی بار 93 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے اور ادارے کی مالی پوزیشن مزید مستحکم بنانے کیلئے اصلاحاتی اقدامات جاری ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان ریلوے کو 2021-22 میں 7 ارب 60 کروڑ روپے جبکہ 2020-21 میں 8 ارب 19 کروڑ روپے
