امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے مکمل تباہ کردیا جائےگا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا امید ہے ایران یہ انٹرویو دیکھ رہا ہوگا، امریکا جانتا ہےکہ ایران نے زیر زمین سے کچھ میزائل نکالے ہیں، لیکن یہ سب ایکہی دن میں تباہ کردیے جائیں گے۔۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کھل کر تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں ایران کا معاملہ ایک میزائل بھی فائر کیے بغیر کامیابی سے انجام دیا تھا۔
