راولپنڈی ،آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی جانب سے جمعرات کو مقامی طور پر تیار کردہ زمین سے مار کرنے والے کروز میزائل ‘فتح-4’ کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق جدید ایویونکس اور جدید ترین نیوی گیشن سسٹم سے لیس یہ ہتھیار طویل فاصلے تک اپنے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس تربیتی فائر کا مقصد دستوں کی آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا اور میزائل کے مختلف ذیلی نظاموں (sub-systems) کے تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کرنا تھا، تاکہ اس کی درستگی اور بچا کی صلاحیت (survivability) کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔اس تربیتی تجربے کا مشاہدہ پاکستان آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور متعلقہ تیار کنندہ ادارے کے انجینئرز نے کیا۔صدرِ مملکت، وزیراعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل،نیول چیف اور ایئر چیف نے فتح-4 کے کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی اور ‘فتح سیریز’ کے میزائل کے اس کامیاب تجربے میں حصہ لینے والے تمام افراد کی تکنیکی مہارت، محنت اور لگن کو سراہا
