کوئٹہ :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری سیاست عوام دوست رہی ہے اور ہم پسماندہ طبقات کی خدمت کرتے رہیں گے خطے میں بہت سی مشکلات ہے جس کی وجہ سے معاشی مشکلات پیدا ہورہی ہے اور آنے والے وقت میں مزید بڑھ سکتی ہے عوام کو مفت علاج کی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں اور صحت کے حوالے سے پبلک سیکٹر پر فوکس کیا ہے صوبائی حکومت اچھے انداز میں ان قوتوں کو جواب دے رہی ہے جو ترقی نہیں چاہتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک روزہ دورہ کوئٹہ کے دوران وزیرا علیٰ ہاؤس میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء میر محمد صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ، حاجی علی مدد جتک، ظہور بلیدی، میر لیاقت لہڑی، فیصل جمالی، صوبائی صدر سردار عمر گورگیج اور اراکین صوبائی و قومی اسمبلی، سینیٹرز اور پیپلزپارٹی کے دیگر عہدیداران اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے عوام کو علاج کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات اٹھائے ہیں جس کی بدولت دوسال میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے زیادہ منصوبے مکمل کئے ہیں اور ان کا دور مکمل ہونے پر تمام منصوبے تکمیل کو پہنچیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کے بار بار بلوانے پر آیا ہوں اور عید کے بعد کوئٹہ آکر مزید منصوبوں کا افتتاح کرونگا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں پھیلی ہوئی آبادی کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایئر ایمبولینس سروس شروع کی گئی ہے اسی طرح ٹراما سروس بحال کی گئی ہے مجھے خوشی ہے کہ ایک ڈاکٹر سعودی عرب میں نوکری چھوڑ کر کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں خدمات سرانجام دے رہاہے کیونکہ ٹراما سینٹر کی سروس ڈلیوری اچھی ہے بنیادی ہیلتھ یونٹس کو فعال کیاگیاہے تمام بند بی ایچ یوز کو فعال بنادیا ہے اور غذائی قلت کی شرح میں بہتری آئی ہے شرح اموات بلوچستان میں سب سے زیادہ ہے پہلے یہ سندھ میں تھاچائلد فاونڈیشن کے ساتھ ملکر کام کرنا خوش آئند ہے، اس سے بچوں کی صحت میں بہتری آئے گی ایمرجنسی کیئر اور بچوں کو اولیت دینی ہے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع ہونے والے منصوبے بھی اچھا آغاز ہیں کڈنی کے شعبے میں پیش رفت ہورہی ہے، ڈاکٹر ادیب رضوی اچھا کام کررہاہے ان سے رابطہ کرکے بلوچستان میں کام شروع کریں گے تاکہ بلوچستان میں ایس آئی یوٹی کا آغاز کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ٹراما سینٹر میں ڈاکٹر کراچی سے تربیت لے رہے ہیں وفاق صوبوں کے ساتھ ملکر کام کررہا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان اے آئی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرے گابلوچستان حکومت اچھے انداز میں ان کو قوتوں کو جواب دے رہی ہے جوترقی نہیں چاہتیں۔انہوں نے دورہ کوئٹہ کے دوران مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا۔
