تمام بازار، ڈپارٹمینٹل اسٹورز، اور شاپنگ مالز ہفتے کے تمام دن معمول کے مطابق کھلے رہ سکیں گے، بیکریز، تندور، ریسٹورنٹس اور کریانہ اسٹورز بھی مقررہ اوقات سے مثتثنی ہوں گے، یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق مذکورہ رعایت 6 اپریل 2026 کے پہلے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں دیے گئے کاروباری اوقات کار سے استثنیٰ کے طور پر دی گئی ہے۔
