ایران کی خاتم الانبیا بریگیڈ نے خبردارکیا ہے کہ امریکی حملےکی صورت میں جوابی کارروائی کیلئے پوری طرح تیار ہیں، دوبارہ حملہ کیا گیا تو ایرانی فوج ٹریگر دبانے کے لیے تیار ہے، فوری، فیصلہ کن، طاقتور، وسیع تر پیمانے پر جوابی کارروائی کی جائے گی۔
ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی نئی اسٹریٹجک غلطی یا غلط اندازے کے مرتکب نہ ہوں۔
کمانڈر نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ماضی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی نئی جارحیت کے جواب کے لیے انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔
انہوں نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ آئندہ کسی بھی غلطی کا سامنا پچھلی فوجی جھڑپوں سے کہیں زیادہ طاقتور ردِعمل سے ہوگا۔
