پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کو محکموں کے قلمدان تفویض کردیے۔
اعلامیہ کے مطابق شفیع اللہ جان کو محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ، مشیر وزیراعلیٰ مصور خان کو محکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات و ماحولیات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
محمد عارف کو محکمہ معدنیات و منرلزکا قلمدان دے دیا گیا جبکہ طارق محمود آرائیں کو محکمہ ریونیو اینڈ اسٹیٹ کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق نذیراحمدعباسی کو محکمہ توانائی و بجلی کا قلمدان سونپ دیا گیا ۔ شکیل احمد مواصلات و تعمیرات کے وزیر مقرر ہوگئے۔
لیاقت علی خان کو زکوٰۃ، عشر، سماجی بہبود اور خواتین کو با اختیار بنانے کا قلمدان دے دیا گیا۔
ہمایوں خان کو صنعت و تجارت کا محکمہ تفویض کر دیا گیا جبکہ میاں محمد عمر کو محکمہ زراعت ، معاون خصوصی طارق سعید کو محکمہ داخلہ و قبائلی امور ، محمد عثمان کو ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ، طفیل انجم کو محکمہ بہبود آبادی کےمعاون خصوصی کا قلمدان دے دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق افتخار اللہ جان کو جیل خانہ جات ، سمیع اللہ خان کو ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے۔
ملک عدیل اقبال کو ثقافت، سیاحت، آثار قدیمہ اور عجائب گھر ، محمد خورشید کو لائیو اسٹاک، فشریز اور کوآپریٹوز کا محکمہ سونپ دیا گیا۔
