وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ کے علاقے گنجہ ڈھوری میں سی ایم آفس کے اہلکار انعام شاہ اور ان کے بھائی فرید اللہ شاہ کے بہیمانہ قتل کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعے میں ملوث عناصر کی فوری نشاندہی اور گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بے گناہ شہریوں اور سرکاری ملازمین کے قتل میں ملوث عناصر کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، اور انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان کے قیام، شہریوں کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے اور اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے مرحومین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انعام شاہ اور فرید اللہ شاہ کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
