کوئٹہ میں زوردار دھماکا سنا گیا ابتدائی معلومات کے مطابق کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب ایک ٹرین
کو ریلوے ٹریک کے قریب نشانہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹرین ریلوے ٹریک سے اتر گئی ہے ایمبولنسز اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہے جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ خودکش دھماکہ ہے جائے وقوعہ پر شدید فائرنگ جاری کی آوازیں بھی سنی گئی متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں دھماکے کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ :
چمن پھاٹک کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کی آواز پورے شہر میں سنی گئی۔ دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں، جبکہ فائر بریگیڈ کو بھی آگ بجھانے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے دھماکے کے بعد ریلوے ٹریک کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔
دھماکے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ جونیئر اسسٹنٹ کالونی اور شہباز ٹاؤن میں گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں جھٹکے سے اکھڑ گئیں۔ جائے وقوعہ پر آگ لگی ہوئی ہے اور فائر بریگیڈ اسے بجھانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ٹرین کے گزرنے کے وقت پیش آیا جس کے نتیجے میں خواتین اور کم عمر بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹرین میں سوار مسافر عید کی چھٹیاں منانے اپنے علاقوں کی جانب سفر کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا
اس دھماکے میں 16 افراد شہید ہوگئےجبکہ 30 کے قریب زخمی ہونےکیاطلاعات ہیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،
زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور چھوٹے بچوں کی ہے ٹرین میں سوار افراد عید کی چھٹیاں منانے اپنے علاقوں میں جا رہے تھے۔
ح
