(آلفجر ان لائن )جیلر 2 تامل زبان میں بنائی جارہی ہے جس میں ہریتک روشن کی انٹری پر خاص توجہ مذکور ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم میں ہریتک کیلئے ایک الگ سے میوزک بیک گراؤنڈ بھی ترتیب دیا جارہا ہے، صرف اتنا ہی نہیں اس فلم کی ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ فلم میں ہریتک روشن اور لیجنڈ فلم اداکار رجنی کانت 40 سال بعد ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔
اس سے قبل دونوں اداکاروں کو 1986 میں ایکشن ڈرامہ ‘بھگوان دادا’ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس میں ہریتک نے رجنی کانت کے بیٹے کا کردار ادا کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم جیلر 2 کی شوٹنگ رواں ماہ کی 22 یا 23 تاریخ سے چنئی میں شروع ہوگی۔
