منامہ (الفجرآن لائن) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ہم آبنائے ہرمز کو کسی ایک ملک کی ملکیت کے طور پر قبول نہیں کرینگے۔ ایران کی جانب سے دہشتگردوں کی حمائت ختم کئے بغیر مشرق وسطی میں امن ممکن نہیں۔ وینزویلا میں زلزلے سے ہونے والے نقصان پر بہت افسوس ہوا مشکل کی اس گھڑی میں کراکس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بحرین میں خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ہم ایسا پائیدار امن چاہتے ہیں جو حقیقی ہو اور ہماری اور ہمارے اتحادیوں کی سکیورٹی اور خوش حالی کو نقصان نہ پہنچاتا ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم یقینی بنائیں گے کہ ایسا کوئی فیصلہ نہ ہو جو ہمارے اتحادیوں کے مفادات کے خلاف ہو، ہم چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ معاہدے میں ہمارے اتحادیوں کے مفادات کا خیال رکھا جائے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ تکنیکی ٹیمیں 30 جون کو دوبارہ سوئٹزر لینڈ جائیں گی جہاں ایران سے جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق بات کریں گی۔مارکو روبیو کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ معاہدے کو کامیاب کرنا چاہتا ہے اور اس کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا تاہم ہم یہ قبول نہیں کریں گے کہ کہ آبنائے ہرمز کسی ایک ملک کی ملکیت ہو
