کوئٹہ (الفجر آن لائن) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج ایک ہی دن کے دوران زلزلے کے تین مسلسل جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن میں سب سے طاقتور جھٹکا شام کے وقت ضلع کوہلو اور اس کے گردونواح میں محسوس کیا گیا۔
محکمہ موسمیات اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق شام چار بج کر انچاس منٹ پر آنے والے اس شدید زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ ایک اور زیرِ زمین گہرائی سترہ کلومیٹر تھی، جس کے اثرات ژوب، بارکھان اور رکھنی میں بھی واضح طور پر محسوس کیے گئے۔
اس سے قبل صبح کے اوقات میں بھی صوبے میں دو مرتبہ زمین لرز اٹھی۔ دس بج کر پچیس منٹ پر سبی سے ستاون کلومیٹر دور شمال مشرق میں چار اعشاریہ دو شدت کا زلزلہ آیا۔ جس کے محض آدھے گھنٹے بعد، دس بج کر اٹھاون منٹ پر کوہلو ہی کے شمال مشرقی علاقے میں پانچ شدت کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے
