بنوں ( الفجرآن لائن) نجی ٹی وی چینل کے مطابق بنوں میں سی پیک سرکلر روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیں۔پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے وہاں سے شواہد جمع کیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایمبولینس گڑی جا رہی تھی کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
جانبحق افراد کے پاس سے کوئی ایسی دستاویز نہیں ملی ہے، جن سے ان کی شناخت ہو سکے، شناخت ہونے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ دہشتگردی کا واقعہ لگتا ہے، تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہی
